بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور مشہور جوڑی کا ہوا بریک اَپ ’’ادھے چوپڑا اور نرگس فخری کی پیار کہانی ٹٹ گئی تڑک کر کے ‘‘

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کی ’’پیار کہانی ‘‘ شادی سے پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچ گئی ،ادھے چوپڑا اور نرگس فخری کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے ،ادھے چوپڑا نے سوشل سائٹ ’’ویٹس ایپ‘‘ پر نرگس فخری کو میسج بھیج کر ’’رشتہ ‘‘ ہی نہیں بھارتی اداکارہ کا دل بھی توڑدیا ہے ،نرگس فخری نے دلبرداشتہ ہو کر بیماری کا بہانہ لگا کر بھارت ہی چھوڑ دیا ہے ۔

’’بھاسکر ڈاٹ کام‘‘ کے مطابق گذشتہ ہفتے اچانک نرگس فخری اپنی نئی فلم ’’اظہر ‘‘ کی پرموشن ادھوری چھوڑ کر نیو یارک روانہ ہو گئیں تھیں ،نرگس نے ’’اظہر ‘‘ کی پرموشن میں فلم کے ہیرو عمران ہاشمی کو یہ کہہ کر حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا کہ انہیں ’’چوٹ ‘‘ لگی ہے ،لیکن نرگس فخری کے ایک قریبی ’’دوست ‘‘ کا کہنا ہے کہ واقعی نرگس کے دل پر ’’چوٹ ‘‘ لگی ہے اور کچھ روز پہلے اس کا ’’نروس بریک ڈاؤن ‘‘ ہو گیا تھا ،اور اس کی ذہنی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ کام پر توجہ دے سکتی ،وہ ہر حال میں بھارت سے نکلنا چاہتی تھی ،یہی وجہ ہے کہ وہ فوری طور پر نیو یارک روانہ ہو گئیں تھیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس کے ’’نروس بریک ڈاؤن ‘‘ہونے کی وجہ ادھے چوپڑا کا شادی سے انکار تھا ،نرگس فخری جلد شادی کی خواہش مند تھیں لیکن اس موقع پر ادھے چوپڑا نے بڑھتے ہوئے قدم پیچھے ہٹا لئے اور شادی سے انکار کر دیا ۔ دوسری طرف ادھے چوپڑا نے نرگس فخری سے اپنے ’’بریک اَپ ‘‘ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور نرگس فخری اچھے دوست ہیں اور جو افواہیں اڑ رہی ہیں ان میں سچائی نہیں ہے۔ادھے چوپڑا کی تردید کی باوجود ’’بھاسکر ڈاٹ کام ‘‘ کا دعوی ہے کہ ایک وقت تھا کہ ادھے چوپڑا نرگس فخری سے شادی کے لئے تاولے ہوئے پھرتے تھے اور پہلی مرتبہ نرگس کو شادی کے لئے پرپوز بھی ادھے چوپڑا نے خود کیا تھالیکن اس وقت نرگس اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی تھیں ۔ آج بات اس کے برعکس ہے،شادی سے انکار پر نرگس کی لڑائی ادھے چوپڑا سے ہوئی، جس کی وجہ سے ان کا نروس بریک ڈاؤن ہوا اور وہ امریکی نکل گئیں۔

پنھنجي راءِ لکو