فیس بک پر اپنا تمام ڈیٹا کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

فیس بک نے وہ سب کچھ اپنی سائٹ میں محفوظ کیا ہوا ہے جو آپ نے وہاں کیا ہو جیسے آپ کے پرانے پیغامات، اسٹیٹس اپ ڈیٹس، تصاویر اور ذاتی معلومات میں تبدیلی وغیرہ۔

درحقیقت یہ معلومات کا بہت بڑا ڈیٹا بیس ہے جس سے آپ اپنی زندگی کی مختلف تبدیلیوں کا جائزہ لے سکتے ہیں جو پہلی دفعہ اس سوشل نیٹ ورک پر لاگ ان ہونے کے بعد سے آپ کے اندر آئیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر آپ نے جو کچھ بھی کیا ہو وہ سب معلومات آپ چند منٹوں میں اپنے کمپیوٹر پر ڈاﺅن لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں؟

آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ فیس بک پر آنے کے بعد سے آپ نے کتنے لوگوں کو ان فرینڈ کیا ہے۔

اپنے ماضی میں جھانکنا چاہتے ہیں ؟ تو طریقہ درج ذیل ہے۔

سب سے پہلے فیس بک پر لاگ ان ہوکر اوپر دائیں جانب موجود ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں جانے کے بعد آپ کے سامنے جنرل اکاﺅنٹ سیٹنگ کا پیج آجائے گا۔

اس پیج پر سب سے نیچے Download a copy of your Facebook Data لکھا ہوگا اس پر کلک کریں۔

آپ کو ایک زپ فائل موصول ہوگی جس میں تمام میسجز، تصاویر اور دیگر معلومات ہوگی جیسے آپ گزرے برسوں میں کس کس کے دوست بنے اور کس کو ان فرینڈ کیا۔

یہ فائل 10 منٹ میں آپ کو ای میل ایڈریس پر ایک ای میل کی شکل میں ملے گی جسے کمپیوٹر پر ڈاﺅن لوڈ کرلیں اور بس۔

فیس بک نے تمام معلومات کو منی ویب پیجز کی شکل میں ڈیزائن کیا ہوا ہوتا ہے تو انہیں پڑھنا بہت آسان ہوتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو