مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جہلم (اردوپاورڈاٹ کام ) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی رو ز سے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری تھی اور بعض شہروں میں درجہ حرارت 50 سے بھی اوپر چلا گیا تھا تاہم اب باران رحمت کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ اسلام آباد ، ، لاہور اور آزاد کشمیر میں بارش اور ہواوں کی وجہ سے موسم حسین ہوگیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیاجبکہ مری ، سیالکوٹ، گجرات ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے بھی اچھی خبرہے اور آج تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

پنھنجي راءِ لکو