پاناما لیکس :پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومت کی جانب سے نمائندوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پاناما لیکس پر ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

حکومت نے پاناما لیکس کمیشن کے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنے نمائندوں کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، میر حاصل بزنجو، انوشہ رحمان اور اکرم خان درانی پارلیمانی کوکمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے 6،6 اراکین شامل ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن کے نمائندوں میں سینیٹر اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، بیرسٹر سیف، طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جبکہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کسی کے پاس نہیں ہوگی اور کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہے۔

پنھنجي راءِ لکو