ڈی پی اوجہلم کی گرفتار ڈکیت عیش بہادر بین الااضلاعی گینگ کے حوالے سے پریس ریلیز

جہلم(اردو پاور ۔ڈاٹ کام)بین الاضلاعی عیش بہادر ڈکیت گینگ گرفتار ، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،ملزمان علاقہ تھانہ روات ، مندرہ ، گجرخان اور فیصل آباد کی وارداتوں میں بھی مطلوب ، درجن سے زائد ڈکیتی /رابری کی وارداتیں ٹریس، 4گینگ ممبران گرفتار ،ڈی پی او مجاہد اکبر خان جہلم نے اصغر علی ایس ڈی پی اوصدر کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دے کر سخت ہدایات جاری کیں تھیں، اصغر علی ایس ڈی پی اوصدر و ملک آصف نواز انسپکٹر ایس ایچ اوتھانہ صدر و جاوید کیانی آئی ایس آئی نچارج چوکی کالا گجراں و عال نصیر انچارج آئی ٹی سیل جہلم کی انتھک محنت و کاوشیں رنگ لے آئیں ، آصف نواز انسپکٹرایس ایچ اوتھانہ صدر و ٹیم ممبران نے ڈکیت گینگ کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے دن رات محنت و لگن سے کام کیا ، مجاہد اکبر خان ڈی پی او جہلم کے افسران و ملازمان کے لیے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ ، عوامی و سماجی حلقوں نے مجاہد اکبر خان و جہلم ٹیم کو اس اعلی کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ملزمان سے مزید انکشافات متوقع۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 04.2.16کو موضع کنتریلی علاقہ تھانہ صدرمیں رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے انتہائی دیدہ دلیری سے واردات کی اور مسمی نفیس الرحمن اور گلفراز بٹ کے علاوہ دیگر گھر وں میں بھی گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور نقدی و زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔ مورخہ 5.03.16کو پھر ملزمان نے موضع آوانہ میں مسمی صوفی محمد بشیر اور محمد یوسف کے گھروں میں گھس کر اسلحہ آتشین کی نوک پر نقدی و زیورات کے علاوہ الیکٹرونک کا سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ پھر ملزمان نے علاقہ تھانہ منگلا کینٹ میں ڈکیتی کی واردات کی اور نقدی و زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔ قبل ازیں بھی ملزمان نے سال 2015میں علاقہ تھانہ صدر و منگلا کینٹ میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں جو ملزمان ٹریس نہ ہوسکے ۔ جس پر مجاہد اکبر خان ڈی پی او جہلم نے فرض شناس اور قابل پولیس افسر انسپکٹر ملک آصف نواز کوڈکیتی /راہبری کی وارداتوں کو ٹریس کر نے کے سلسلہ میں ٹاسک دیتے ہوئے بطور ایس ایچ اوتھانہ صدر تعینات کیا نیز اصغر علی چیمہ ڈی ایس پی،ایس ڈی پی اوصدر کی زیر نگرانی آصف نواز انسپکٹر ایس ایچ اوتھانہ صدر پر مشتمل سپیشل ٹیم بھی تشکیل دی جو انسپکٹر آصف نواز ایس ایچ اوتھانہ صدر نے جدید سائیٹیفک طریقہ سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے آخر کار ڈرامائی انداز میں ڈکیت گینگ ممبران کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔عیش بہادر سرغنہ گینگ فیصل آباد کا رہائشی ہے اور اوڈھ فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور سنار کے کام سے بخوبی واقفیت رکھتا ہے ۔جس نے اپنی سربراہی میں سال 2008میں ایک انتہائی منظم ڈکیت گینگ تشکیل دیا ۔ عیش بہادر واردات سے قبل علاقہ کی ریکی کرتا ہے اور انفارمیشن حاصل کرتا ہے اور پھر واردات کے لیے اپنے گینگ کو جمع کرتا ہے ۔ دوران واردات اکثر ٹراؤزر اور بوٹ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں اور چھوٹے ہتھیاروں کے علاوہ بڑے ہتھیار بھی استعمال کرتے ہیں اور واردات کے لیے جی ٹی روڈ پر مختلف ہوٹلوں پر بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں ۔ یہ گینگ جن نواع کوآسان ہدف اور علاقہ مکینوں کو امیر طبقوں میں شمار کرتے ہیں وہاں دیدہ دلیری سے وارداتیں کر کے عوام والناس کو نقدی و زیورات وغیرہ سے محروم کر دیتے ہیں۔ سپیشل ٹیم ممبران نے ایس ایچ اوتھانہ صدر کی سر براہی میں جدید سائیٹفک طریقہ سے تفتیش مقدمات عمل میں لاتے ہوئے ذیل ملزمان کو ٹریس کر لیا مختلف اضلاع میں ملزمان کی گرفتار ی کے سلسلہ میں ریڈز کا سلسلہ شروع کر دیا ۔اصغر علی چیمہ کی زیر نگرانی ملک آصف نواز آئی ،ایس ایچ اوتھانہ صدر ، جاوید کیانی ایس آئی و عادل نصیر انچارج آئی ٹی سیل دفتر پولیس جہلم پر مشتمل سپیشل ٹیم کی انتھک محنت و کاوشوں سے آخر کار ذیل ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کا مالمسروقہ برآمد کیا گیا ۔ محمد خالد ولد محمد افضل قوم راجپوت سکنہ محلہ نور پورہ گلی نمبر 7، فیصل آباد ،محمدآفتاب ولد علی اصغر قوم اعوان سکنہ میر ڈوگہ ، مظفر آباد حال نئی آبادی بہارہ کہو ،ا سلام آباد گرفتار،رانا فہیم ولد رانا ارشد قوم راجپوت سکنہ مکان نمبر 470، اے بلاک ، گلستان کالونی ، فیصل آبادگرفتار،محمد جاوید ولد محمد منیر قوم اوڈ ، سکنہ گاؤں بچیکی ، تھانہ بڑا گھر ، فیصل آباد ،گرفتار،عیش بہادر ولد محمد منیر قوم اوڈ ، سکنہ فیصل آباد ، حال غوری ٹاؤن اسلام آباد(سرغنہ گینگ )،عباس ولد گاماں سکنہ شاہین آباد ضلع سرگودھا ،عثمان سکنہ پنواں والی ، ضلع فیصل آباد ۔انکشافات گینگ ٹریس مقدمات /برآمدگی مال مسروقہ ملزمان نے ضلع جہلم کے علاقہ تھانہ صدر اور منگلا کینٹ میں پچھلے سال سے جاری ہاؤس راہبری کی نہ ٹریس ہونے والی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے نقدی ،لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی، زیورات وغیرہ لاکھو ں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہو چکا ہے نیز اس کے علاوہ ملزمان نے علاقہ تھانہ روات ، گجر خان ، مندرہ ، فیصل آباد میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو