پانچ منٹ کی سزا میں بیٹا لاپتہ

جاپان ایک جوڑے نے اپنے سات سالہ بیٹے کو بطور سزا شمالی پہاڑی سلسلے کے جنگل میں چھوڑنے کا اعتراف کر لیا۔

مذکورہ بچہ اب گزشتہ دو روز سے جاپان کے شمال میں جنگلی ریچھوں کا گھر تصور کیے جانے والے ہوکائی دو نامی جنگل میں لاپتہ ہے۔

ابتدائی طور پر بچے کے والدین نے پولیس کا بتایا تھا کہ ان کا بیٹا اس وقت لاپتا ہو گیا جب وہ کھانے کی تلاش میں تھے۔

تاہم بعد ازاں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو پانچ منٹ کی سزا کے لیے اکیلا چھوڑا لیکن جب وہ واپس آئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

مذکورہ جنگل میں اس وقت سیکڑوں ایمرجنسی ورکرز بچے کی تلاش میں ہیں تاہم ابھی تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں