”دس کروڑ ٹیکس دو“ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے گوگل اور فیس بک کو نوٹس

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایڈورٹائزمنٹ سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بین الاقوامی تشہیری کمپنیوں گوگل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (Google.com.pk)اور فیس بک کو نوٹس بھجوادئیے۔ تشہیری سروسز پر 2013ءمیں ٹیکس عائد ہوا لیکن فیس بک اور گوگل نے کبھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ روزنامہ اوصاف کے مطابق اتھارٹی لاہور کے ایڈیشنل کمشنر شہزاد کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ارفع کریم ٹاور میں قائم گوگل کے ریجنل دفتر میں نوٹس بھجوادیا ہے جبکہ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو امریکہ میں نوٹس بھیج دئیے ہیں اور یہ کہا ہے کہ آپ کی کمپنی گزشتہ تین سال سے سیلز ٹیکس ادا نہیں کررہی اور نہ ہی آپ نے اتھارٹی میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کروائی ہے۔ اخبار کے مطابق گوگل کو سات روز میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے ذمے سیلز ٹیکس کی مد میں 10کروڑ روپے بنتے ہیں جو کہ ادا نہیں ہوئے۔

پنھنجي راءِ لکو