ہوسٹن پراپرٹی شو، ایکسپریس کے پویلین میں پاکستانیوں کا رش

ہوسٹن / اسلام آباد: امریکا کے شہرہوسٹن میں2 جون کو شروع ہونے والی 5 روزہ پراپرٹی نمائش میں ایکسپریس میڈیاگروپ کی جانب سے قائم پاکستان پویلین میں گزشتہ روز بھی امریکامیں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورسارا دن رش رہا۔
اس نمائش میں اسٹار مارکیٹنگ، فاسٹ مارکیٹنگ، ریئل مارکیٹنگ، اطہرمارکیٹنگ، سید پراپرٹیز، ریڈسن، پراپرٹی لیجنڈ، ورٹیکس انٹرنیشنل، حیدرعلی اینڈکوسمیت دیگر اداروں نے اسٹال لگائے ہیں۔ امریکی کانگریس کے رکن ایل گرین نے جمعہ کوپاکستان پویلین کاباضابطہ افتتاح کیا تھا۔ گزشتہ روزبھی ایکسپوسینٹرمیں لوگوں کا رش رہا۔ ہوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بطور خاص زیادہ دلچسپی لی اور پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
ایکسپریس کے پویلین میں پاکستان کی صف اول کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اسٹال لگائے ہیں اورملک میں جاری رہائشی اور تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات فراہم کررہی ہیں۔ ایکسپریس کے پویلین میں پراپرٹی کے اسٹالزکے ساتھ ساتھ ثقافتی شوکااہتمام بھی کیاگیا جس میںماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی۔ اس شومیں بھی بڑی تعداد میں پاکستانی خواتین نے شرکت کی۔ ایکسپریس میڈیا گروپ ہوسٹن کے بعد اگست میںامریکی شہرڈلاس میں ہونے والے پراپرٹی شو میں بھی حصہ لے گا اور پاکستانی ریئل اسٹیٹ کمپنیوںکوامریکامیںمقیم پاکستانیوں کوملک میں منافع بخش سرمایہ کاری کاموقع فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔

پنھنجي راءِ لکو