اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ، امریکی ڈالر 105 روپے 20 پیسے کا ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے دن ہی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوا ہے ۔ پیر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 105 روپے 20 پیسے میں خریدا جارہا ہے جبکہ 105 روپے 45 پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔ دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 105 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 104 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے ۔
علاوہ ازیں پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاو¿نڈ کی قدر میں 49 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں پاو¿نڈ 150 روپے 3 پیسے میں خریدا اور 150 روپے 32 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال 3 پیسے کی کمی کے بعد 27 روپے 81 پیسے کا ہوگیا ہے۔
پیر کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 1 روپیہ 82 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں 1 یورو 118 روپے 27 پیسے کا خریدا جارہا ہے جبکہ آسٹریلین ڈالر کی قدر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک آسٹریلین ڈالر 76 روپے 44 پیسے کا خریدا جارہا ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو