کشیدگی!پاک امریکہ حکام کی ملاقات،بھارتی مداخلت ،ڈرون حملے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک امریکہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت پاکستانی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی جس کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات،ڈرون حملے اور نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔
نجی ٹی وی اس موقع پرپاکستانی حکام میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور سیکرٹر ی خارجہ اعزاز چوہدری و دیگر حکام موجود تھے جبکہ امریکی وفد کی قیادت پیٹر لیوے کررہے ہیں،امریکہ کے پانچ رکنی وفد میں پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچر ڈاولسن بھی موقع پر موجود ہیں۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق امریکی وفد کے سامنے بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا گیااور وفد کوبھارتی کل بھوشن یادیوکی اعترافی ویڈیوبھی دکھائی۔

پنھنجي راءِ لکو