داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی امریکی فضائی حملے میں ماراگیا: برطانوی میڈیا کا دعویٰ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی شام میں داعش کے گڑھ سمجھے جانیوالے الرقہ میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں جنگجو تنظیم کے سربراہ ابوبکرالبغدادی مارے گئے ہیں تاہم اس ضمن میں داعش کاموقف سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی امریکی اتحاد نے کسی قسم کاتبصرہ کیاہے ۔
برطانوی اخبار’ڈیلی میل ‘ اور ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق ابوبکرالبغدادی اتوار کی صبح ہونیوالے فضائی حملے میں مارے گئے ہیں اور ان کی ہلاکت تنظیم کیلئے ایک بڑا دھچکا ہوسکتاہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسال قبل بھی ابوبکر البغدادی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں ۔
عراق کے علاقے سمرا میں غریب گھرانے میں 1971ءمیںپیداہونیوالے ’البغدادی‘ بغداد یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی کلاسیں بھی لیتے رہے اور بعد میں لیکچرر بھی رہے ۔ دوسری طرف داعش سربراہ کی سابق اہلیہ ساگاالدلمیمی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ جب وہ اکٹھے تھے توالبغدادی ایک عام انسان تھا ، ایک فیملی مین تھالیکن داعش کا سربراہ بننا اُن کیلئے بھی پراسرارہی تھا۔

پنھنجي راءِ لکو