چلی میں غربت سے ستائے لوگوں کے لیے آدھے گھرتیار

سینٹیاگو: معروف بین الاقوامی ماہر تعمیرات آلیخاندرو اراوینا نے ایسے گھر ڈیزائن کئے ہیں جو کہ بنیادی طور پر آدھے ہیں اور ترک وطن اورغربت جیسے مسائل کے حل میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
جرمن ویب سائیٹ کے مطابق چلی کے معروف ماہر تعمیرات آلیخاندرو اراوینا کی خواہش تھی کہ وہ عام لوگوں کی زندگی میں بہتری لاسکیں اور اسی سوچ کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے انہوں نے ایسے آدھے گھروں کے ڈیزائن مرتب کیے ہیں جوکہ نہ صرف کم خرچ بھی ہیں بلکہ تارکین وطن اور غربت سے ستائے ہوئے لوگوں کے لیے بہترین آشیانہ بھی ہے۔

آلیخاندرو اراوینا کے ڈیزائن کردہ آدھے گھر اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں جنہیں بعد میں مکین اپنی مرضی سے باقی کا گھرخود بھی بنا سکیں گے۔

ڈیزائنر کے ان آدھے گھروں کی خاصیت یہ بھی ہے کہ قدرتی آفات کے بعد بھی ان گھروں پرفوری طورپر تعمیراتی کام آسانی سے کیا جاسکے گا۔

پنھنجي راءِ لکو