فواد خان، ہریتھیک کے کردار پر بھی قابض؟

پاکستانی اداکار فواد خان بولی وڈ میں اس قدر مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں کہ ہدایت کار اپنی فلموں میں دوسرے اداکاروں کی جگہ اب ان کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

کچھ روز قبل ہم نے آپ کو آگاہ کیا تھا کہ فواد خان کو سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جگل بندی‘ میں سیف علی خان کی جگہ منتخب کیا جارہا ہے اور اب خبریں ہیں کہ فواد بولی وڈ کے ایک اور کامیاب اداکار کی فلم پر قبضہ کرنے جارہے ہیں۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار زویا اختر نے اپنی ایک فلم میں ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس فلم میں رنویر سنگھ کو پہلے ہی کاسٹ کیا جاچکا تھا جبکہ ہریتھیک بھی اس فلم کا حصہ بننے میں دلچسپی لے رہے تھے۔

تاہم ہریتھیک کو فلم میں 2 ہیرو کو کاسٹ کیے جانے کا خیال پسند نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق ہریتھیک کے بعد زویا اختر اب اپنی فلم میں فواد خان کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں جن کی آخری ریلیز فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے انہیں بے حد متاثر کیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو