زیادہ گرم مشروبات اور چائے سے کینسر کے امکانات میں اضافہ

کینسر پر تحقیق کے ایک بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ بہت گرم مشروبات اور چائےکے استعمال سے سرطان کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

کینسر پر تحقیق کے لیے بین الاقوامی ادارے آئی اے آر سی IARC کے تحقیق کے مطابق کافی جسے پہلے سرطان کا سبب سمجھا جاتا تھا، کا لطف اگر مناسب درجہ حرارت پر اٹھایا جائے تو اس سے کینسر ہونے کا خطرہ نہیں۔

آئی اے آر سی کے مطابق جنوبی امریکا میں رغبت سے پی جانے والی چائے اور ایک طرح کے پتوں سے تیار کردہ مشروب جس میں کیفین شامل ہوتی ہے، اگر پیتے وقت ان کا درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کافی پر سائنسی معلومات کے لیے قائم ادارہ، جو اس شعبے میں نہایت باریک بینی سے تحقیقی کام کرتا رہتا ہے، کا کہنا ہے کہ کافی پینے والے افراد اسے عموماً 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر استعمال کرتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو