قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
امجد صابری کی نماز جنازہ پاک پتن شریف کے گدی نشین دیوان احمد پڑھائی۔۔ قبر ان کے پیر حیرت شاہ وارثی کے مزار کے احاطے میں بنائی گئی ہے۔ان کے والد غلام فرید صابری کی قبر بھی اسی احاطے میں ہے۔

یاد رہے کہ صابری گھرانے سے تعلق رکھنے والے غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور معروف قوال امجد صابری کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

امجد صابری کی میت کو چھیپا کے سرد خانے سے پہلے ان کے گھر اور بعدازاں جنازہ گاہ منتقل کردیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

امجد صابری کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ان کی نماز جنازہ لیاقت آباد روڈ پر ارم بیکری کے سامنے ادا کی گئی۔

اہلخانہ کے مطابق ان کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں پیرحیرت شاہ وارثی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی، امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قبر بھی اسی احاطے میں موجود ہے۔

رشتے دار،دوست احباب ،کھلاڑی ، فنکار سب ہی اداس ہیں،امجد صابری کےغم میںہر آنکھ اشکبار،ہر دل بوجھل اورفضائیں اداس ہیں ،لیجنڈ قوال کے بڑے بھائی کا کہنا ہے امجد صابری کی کسی سے دشمنی نہیں تھی نہ ہی اُنہیں کسی نے دھمکی دی تھی تاہم چچا نے دعویٰ کیا کہ امجدصابری کوکچھ عرصےسےدھمکیاں مل رہی تھیں۔

امجد صابری گیارہ بہن بھائیوں میں آٹھویں نمبر پر تھے۔ امجد صابری کے بھائی ثروت صابری کا کہنا تھا کہ جنھوں نے ان کے بھائی کو مارا وہ درندوں سے بھی بدتر ہیں۔

امجد صابری کی والدہ کا کہنا تھا کہ امجدصابری دوپہر تین بجے انہیں خدا حافظ کہہ کر گھر سے نکلے تھے۔ ان کا بیٹا بہت ملنسار اور خوش اخلاق تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ امجد جیسا ہنر کسی اور بیٹے میں نہیں ہے۔

قوالی میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے صابری خاندان کے چشم و چراغ، خوبصورت آواز، حمد و ثناء کا ہر وقت لبادہ اوڑھنے اور محبتیں بانٹنے والے امجد صابری کو دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لئے خاموش کر دیا۔

پنھنجي راءِ لکو