خطرے کی صوت میں فوجی جوانوں کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے : نریندرا مودی کی پاکستان کو دھمکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر امودی نے پاکستان کو واضح دھمکی دیدی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطرے کی صورت میں انہوں نے فوجی جوانوں کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ ’’پاکستان کیساتھ امن چاہتے ہیں مگر قومی مفادات پر سودا نہیں کریں گے‘‘
بھارت پر حملے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ” میرے دیس کے جوانوں کو کھی چھوٹ ہے ، جس بھاشا میں جواب دینا پڑے وہ دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے “
ایک سوال پر نریندرا مودی نے کہا پاکستان میں کئی طر ح کی فورسز آپریٹ کر رہی ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ پاکستان میں کس سے بات کی جائے ، منتخب حکومت سے یا دیگر فورسز سے .

پنھنجي راءِ لکو