hamid-saeed-kazmi

درخواست ضمانت مسترد؛حامد سعیدکاظمی عید جیل میں گزاریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
حج کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انورخان کاسی نے سنایا۔ فیصلے میں ماتحت عدالت کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد حامد سعید کاظمی کو عید الفطراب جیل میں ہی گزارنا پڑے گی۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے سابق وفاقی وزیرکو اس کیس میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر حامد سعید کاظمی نے فیصلہ معطل کرنے اورعید سے قبل ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔
حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 جون کومحفوظ کیا تھا جسے آج چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں