سعودی عرب: قطیف اور مدینہ منورہ میں خود کش دھماکے، 4 ہلاک

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں دو دھماکوں میں 5افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کےمطابق حملہ آوروں نے مدینہ منورہ کے سکیورٹی اداروں کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ایک دھماکہ اطواری کے علاقے میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ چینل کے مطابق جنت البقیع کے قریب دو خودکش دھماکے ہوئے ایک دھماکہ پارکنگ میں ہوا۔جیو نیوز کے مطابق العربیہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔ ٹی وی کے مطابق حملہ آور کو جب سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مسجد نبویﷺ کے اندر داخل ہونے سے روکا گیا تو اس نے پارکنگ میں خود کو اڑا لیا۔ دوسری طرف سعودی حکام کا کہناہے کہ مدینہ منورہ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہناتھا کہ مدینہ منورہ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کی ہے جبکہ کوئی دھماکہ نہیں ہواہے ۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ مدینہ منورہ میں دھماکہ ہواہے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیاگیاہے۔
مدینہ منورہ سے ایک عینی شاہد منیر الدین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایک دھماکا جنت البقیع کے قریب پارکنگ میں ہوا۔

واضح رہے کہ دھماکے کےکچھ دیر بعد سعودی عرب کے شہریوں نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کیے جس میں کہا گیا کہ مدینہ منورہ میں دھماکہ ہواہے اور دھویں کے بادل بھی چھا گئے ہیں۔ایک ٹویٹر صارف نے پیغام کے ساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔
news-1467651318-3000

پنھنجي راءِ لکو