news-1468057352-1467_large

شام میں بمباری ،شیلنگ،جھڑپیں،60عام شہری جاں بحق

دمشق(ویب ڈیسک )کشیدگی کے شکار ملک شام کے شمالی حصے میںہونے والی بمباری ، شیلنگ اور جھڑپوں کے دوران60 عام شہری جاں بحق جبکہ 200سے زائد افرا د شدید زخمی ہو گئے۔ جرمن میڈیا نے شام میں کام کرنے والی ایک تنظیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب میں عیدالفطر کے موقع پر فائربندی سے قبل شدید فضائی حملے اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ بدھ کے روز فائربندی کے اعلان کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق باغیوں کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں حکومتی عمل داری والے علاقے میں 34 عام شہری بشمول خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر دو سو افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حکومتی حملوں کے نتیجے میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں بھی متعدد عام شہری جاںبحق وزخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں