ٹیکساس فائرنگ،حملہ آور کے گھر سے بم بنانے والا موا دبرآمد

ڈیلاس (ویب ڈیسک )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے مبینہ شخص کے گھر سے بم بنانے کا مواد، رائفلز اور جنگی جرنل برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے ان اطلاعات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 25 سالہ جانسن امریکی فوج میں رہ چکا تھا۔
قبل ازیں ڈیلاس میں پولیس چیف کا کہنا تھا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا مسلح شخص پولیس کی جانب سے سیاہ فام لوگوں پر فائرنگ کے واقعات سے پریشان تھا اور سفید فام اہلکاروں کو مارنا چاہتا تھا۔
بی بی سی کے مطابق ڈیوڈ براون کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص اس وقت ہلاک ہوا جب پولیس نے اس عمارت میں دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جہاں وہ موجود تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے مذاکرات کار کو بتایا کہ وہ ’بلیک لائیوز میٹرز احتجاج ، حالیہ پولیس شوٹنگ کی وجہ سے پریشان تھا اور وہ سفید فام لوگوں کا مارنا چاہتا تھا، بالخصوص سفید فام پولیس اہلکاروں کو۔‘ڈیوڈ براون نے بتایا کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ کسی گروہ سے منسلک نہیں اور یہ کام وہ اپنے طور پر کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی شہر میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ چھ اہلکار زخمی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ حملہ آور نے خود کو گولی مار لی ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر اوباما نے کہا تھا کہ ’ ان بے وجہ حملوں میں جو بھی ملوث پایا گیا، اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔‘ صدر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پر یہ حملہ ان قربانیوں کی ایک ’دلگیر یاد دھانی‘ ہے جو ہمارے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے دی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو