کیٹ مڈلٹن بھی سیلفی کریز نکلیں

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی سیلفی کریز سے نہ بچ سکیں ،ومبلڈن میں اپنی فیورٹ پلئیرکا میچ دیکھنے پہنچی ،تو جہاں سب کی توجہ کا مرکز رہیں ،وہیں ،سلیفی کا شوق ، بھی سب کے لئے حیران کن رہا۔

ڈچز آف کیمبرج، کیٹ مڈلٹن ،ومبلڈن میں سیرینا ولیمز کا میچ دیکھنے پہنچی ،تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔آل انگلینڈ کلب میں ہونے والے سیمی فائنل میں سیرینا کی جیت پر کیٹ کافی خوش نظر آئیں، سیرینا کی ہر سروس پر ڈھیر ساری تالیوں سے میچ انجوائے کرتی رہیں ،اور سب سے حیران کن وہ لمحہ تھا،جب کیٹ مڈلن سیلفی کے لئے کریزی نظر آئیں۔

اپنی فیورٹ ٹینس اسٹار سیرینا کے ساتھ انہوں نے ڈھیر ساری سیلفیز بنوائیں ،اس موقع پر سیرینا کا کہنا تھا کہ ،ڈچز کو دیکھ کر ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی

پنھنجي راءِ لکو