رپورٹر کی ایدھی کی قبر سے رپورٹنگ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

کراچی(ویب ڈیسک )پیکر محبت عبدالستار ایدھی کی وفات پر جہاں دلوں میں غم کا طوفان امڈ آیا ہے وہاں میڈیا پر حسب سابق کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جس پر سوشل میڈیا کے صارفین نے بھر پور تنقید کی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو ریٹنگ حاصل کرنے کا سب سے بھونڈاطریقہ قرار دے دیا۔
ہوا یوںکہ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے رپورٹر عبدالستار ایدھی کے انتقال اور پھر تدفین سے متعلق رپورٹنگ کرتے کچھ ایسے جذباتی ہوئے کہ وہ ایدھی کیلئے تیار کردہ قبر میں جا لیٹے اور وہاں سے رپورٹنگ کرنے لگے۔رپورٹر کو شاید گماں تھا کہ ان کی اس ’رپورٹنگ ‘سے ناظرین کے دلوں کو متاثر کریںگے تاہم ان کی اس حرکت کوعوام نےپسند نہیں کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھر پورتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مہذب قرار دیدیاگیا۔
کسی نے رپورٹر کو دماغی علاج کا مشورہ دیا تو کسی نے ان کو اپنی اصلاح کرنے کو کہا کئی لوگوں نے اسے مضحکہ خیز قراردیا ۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایسے اقدامات صحافتی معیار میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں