news-1468131482-3804_large

لوگ فلم نہیں سلمان کو دیکھنے آتے ہیں : غیر ملکی میڈیا

لندن (این این آئی) غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سلمان نے اپنی فلم سلطان کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ دبنگ بن کر آئیں یا ٹائیگریا پھر سلطان باکس آفس پر انھی کی حکمرانی رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صرف دو دنوں میں 75 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے کے بعد سلطان نے پچھلے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ سلمان کی فلموں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم چاہے جیسی بھی ہو لوگ صرف سلمان کو دیکھنے آتے ہیں۔سکرین پر سلمان کے آتے ہی سنیما ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونجنے لگتا ہے یہی کامیابی کی گارنٹی ہے۔اس سے پہلے ان کی فلم پریم رتن دھن پایو کئی خامیوں کے باوجود بھی 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں