سیف علی خان اور ان کی بیوی کرینہ کپور کے ہاں بچے کی ولات دسمبر میں متوقع

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اور ان کی بیوی کرینہ کپور کے ہاں بچے کی ولات دسمبر میں متوقع ہے اس سلسلے میں دونوں خاندان تیاریاں میں مصروف ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور ان کی بیگم کرینہ کپور خان اس وقت خاص تیاریوں میں مصروف ہیں کیونکہ اس سال دسمبر میں ان کے یہاں ایک ننھا مہمان آنے والا ہے۔رپورٹ کے مطابق جلد ہی وہ بچے کی آمد سے پہلے اپنے نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے بتایا کہ بچے کی ولادت سے پہلے کرینہ اپنی فلم ویر دی ویڈنگ کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں