جسمانی توانائی ختم کرنے والی 7 غذائیں

کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو تھکاوٹ کا احساس زیادہ بڑھا دیتی ہیں۔

ناشتے میں مٹھاس کا زیادہ استعمال
اگر تو آپ دلیہ کھاتے ہیں خاص طور پر اس میں بہت زیادہ چینی شامل کرتے ہیں تو جان لیں کہ اس ک یوجہ سے آپ کی جسمانی توانائی فوری طور پر اوپر جاتی ہوئی محسوس ہوگی مگر کچھ دیر بعد آپ نڈھال اور تھکاوٹ کے شکار ہوجائیں گے، جبکہ بلڈ شوگر لیول تیزی سے اوپر جائے گا۔ جب ایسا ہوتا ہے تو دماغ کے وہ حصے جو آپ کو جسمانی طور پر چوکنا رکھتے ہیں، بند ہونے لگتے ہیں اور آپ تھکاوٹ سمیت مدہوشی سی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

انرجی ڈرنکس
انرجی ڈرنکس درحقیقت کچھ دیر کے لیے توانائی بڑھانے کے لیے بنائی جاتی ہیں، جب آپ جسم کو کیفین اور چینی سے بھرلیتے ہیں تو ان کا اثر کم ہونے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح عام معمول سے بھی نیچے گر جاتی ہے جس کے نتیجے میں آپ نڈھال ہوجاتے ہیں بلکہ بعض اوقات سر بھی چکرانے لگتا ہے، اس کے علاوہ جسم مین پانی کی کمی بھی ہوتی ہے جس سے تھکاوٹ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

سفید ڈبل روٹی
سفید ڈبل روٹی اور چاول میں فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ گلیسمک نامی جز کی سطح بہت زیادہ جس کے نتیجے میں جسم میں یہ غذا جلدی گھل جاتی ہے، جس کے نتیجے میں کچھ دیر بعد بھوک، تھکاوٹ اور نڈھال ہوجاتے ہیں۔

تلی ہوئی غذائیں
چربی والی تلی ہوئی غذائیں ہضم ہونے میں کافی وقت لیتی ہیں، آپ کے جسم کو اسے ہضم کرنے کے لیے کافی سخت محنت کرنا پڑتی ہے جس کے نتیجے میں اندرونی اعضاءکو خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے جسمانی توانائی کم ترین سطح پر پہنچ جاتی ہے۔

کافی
معتدل مقدار میں استعمال کی جائے تو کافی جسم کے لیے بہترین ہے، تاہم اگر آپ بہت زیادہ کیفین لینے لگیں تو جسم نیند کی کمی کا شکار ہونے لگتا ہے اور کم سونا تھکاوٹ بڑھانے کا باعث ہی بنتا ہے۔

کم کیلوریز والی غذا
اگر آپ کھانے میں اپنی کیلوریز کو بہت زیادہ کم کردیں تو جسم کو بھوک زیادہ لگنے لگتی ہے جس کے نتیجے میں میٹابولزم سست ہوتا ہے اور توانائی کی سطح گرجا جاتی ہے۔ تین وقت بھرپور انداز میں کھانے کی عادت اس سے بچاﺅ کا آسان طریقہ ہے۔

کم آئرن والی غذائیں
آئرن خوراک میں موجود حراروں کو توانائی میں بدلنے میں مدد دیتا ہے، جب آپ کی غذا میں اس جز کی کمی ہو تو آپ کے ذہن میں دھند سی چھانے لگتی ہے۔ گوشت آئرن کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے، تاہم دالوں اور گریاں بھی اچھے آپشنز ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو