57813a2c9bccb

انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال بیمار لوگوں کو بنارہا ہے

آپ جتنا زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں اتنا ہی نزلہ، زکام یا فلو کا خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔

یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

سوانسی اور میلان یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنا جسمانی دفاعی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ انٹرنیٹ پر کئی، کئی گھنٹے سرفنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں ان میں فلو کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 18 سے 101 سال کی عمر کے 500 افراد کا جائزہ لیا گیا۔

ان میں سے 40 فیصد افراد نے تسلیم کیا کہ ان کے اندر انٹرنیٹ کی لت موجود ہے اور محققین کے مطابق اس گروپ کے 30 فیصد افراد میں نزلہ زکام، بخار وغیرہ کا مرض زیادہ پایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ علامات اس وقت اثرانداز ہوتی ہے جب انٹرنیٹ صارف ویب سائٹس بند کرنے کے بعد تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ تناﺅ جسمانی دفاعی نظام پر اثر انداز ہونے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

محققین کا اس حوالے ساے کہنا تھا کہ انٹرنیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن، نیند کی کمی، تنہائی جیسے عناصر بھی پائے جاتے ہیں جو صحت پر منفی انداز سے اثرانداز ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں