کیا آپ کولڈ ڈرنکس بہت زیادہ پیتے ہیں؟

اگر تو آپ کولڈ ڈرنکس پینے کے شوقین ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس عادت کے نتیجے میں مختلف امراض کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ انتباہ ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں نوجوان لڑکوں کا جائزہ لیا گیا جو یہ مشروبات بہت زیادہ استعمال کرتے تھے اور ان کے اندرونی نظام میں ایسی خرابیاں دیکھنے میں آئیں جو بانجھ پن اور مردانگی سے محرومی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس تحقیق کا آغاز 2009 میں ڈھائی ہزار مردوں کے ساتھ وا جو روزانہ عام اور ڈائٹ مشروبات پینے کے عادی تھے اور جب وہ اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچے تو طبی معائنے سے ان کے اندر خرابیوں کا انکشاف ہوا۔

محققین نے انتباہ کیا ہے کہ یہ خرابیاں بانجھ پن کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں اور یہ خطرہ ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جو روزانہ ایک لیٹر کولڈ ڈرنک پینے کے عادی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ بہت زیادہ مشروبات استعمال کرنے والے کی غیر صحت مند طرز زندگی ہوتا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ کی نکولس کاپرنکوس یونیورسٹی کی ایک الگ تحقیق میں بھی ان مشروبات کے نقصانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان مشروبات میں شامل مٹھاس مثانے کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر دوران خون کا بہاﺅ روک سکتی ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو