ومبلڈن اوپن کا ساتواں ٹائٹل سرینا ولیمز کے نام

لندن: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیت کر سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں سرینا ولیمز نے جرمنی کی انجلیک کربر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

سرینا نے 5-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سرینا اور کربر کے درمیان سینٹر کورٹ پر 81 منٹ تک سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پھر کربر نے سرینا سے ہار مان لی۔

سرینا نے ساتویں بار ومبلڈن ٹائٹل جیتا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ان کے علاوہ یہ اعزاز جرمنی کی اسٹیفی گراف کے پاس ہے۔

ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد سرینا کا کہنا تھا کہ اب ان کی نظریں مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز پر مرکوز ہیں۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز نے گذشتہ برس بھی ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا، تاہم وہ اس کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل نہیں جیت پائی تھیں۔

پنھنجي راءِ لکو