مقبوضہ وادی میں مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو، شہید کشمیریوں کی تعداد 37 ہو گئی

سری نگر / نئی دلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے، وادی میں بدستو کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ اور انٹر نیٹ اور ٹرین سروس معطل ہے جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند جب کہ ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل ہے۔حریت رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کی کال میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اعلی سطح کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں سیکرٹری داخلہ اور بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے بھی شریک کی۔

پنھنجي راءِ لکو