انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ندن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈرز ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آّرتھر نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ لارڈرز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، شان مسعود ، اظہر علی ، یونس خان ، اسد شفیق ، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض ، یاسر شاہ، راحت علی اور عمران خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کے خلاف اسی کے میدانوں میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو