پاکستانی لڑکی کی شوہرکے بغیر انوکھے ہنی مون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

کراچی: ہنی مون پر جانا ہر نئے شادی شدہ جوڑے کا ایک حسین خواب ہوتا ہے اورجب یہ خواب حقیقت میں تبدیل ہوتا ہے جوڑے کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی لیکن کیا کبھی آپ نے ایسے ہنی مون کی کہانی سنی ہے جو شوہر یا بیوی کے بغیر ہو، نہیں نا تو ہم آپ کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی جوڑے کی ہنی مون کی کہانی بتارہے ہیں۔
ہما مبین کی ارسلان سویر سے 7 ماہ قبل شادی ہوئی اور یہ جوڑا اپنی فیملی کے ہمراہ ہنی مون کے لیے یونان جانا چاہتا تھا تاہم ان کے شوہر کا ویزہ مستر ہوگیا جس پر خاتون کافی پریشان ہوگئیں اوروہ شوہر کے بغیر ہنی مون پر جانا نہیں چاہتی تھیں تاہم ساس اورسسر کے بے حد اصرار پر وہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر اس سفر پر نکل پڑیں، ہما مبین ایک اشتہاری ایجنسی میں کریٹیو مینیجر ہیں۔شوہر کے بغیر اپنے ساس اور سسر کے ہمراہ یونان پہنچنے پر جب وہ سیروتفریح کے لئے نکلیں تو انہیں ہر جگہ اپنے شوہر کی یاد ستاتی رہی جس کا اظہار انہوں نے اپنی تصاویر میں بھی کیا جو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کافی وائرل ہوگئیں۔ہما کا کہنا تھا کہ یونان پہنچنے کے بعد وہ اپنی ساس کے کندھے پر سر رکھ کر کافی روئی تاہم ساس نے میری ہمت بڑھائی اورکہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا اب خوش رہو اورگھومو پھرو۔ہما بے شک شوہر کے بغیر گھومتی پھرتی رہیں لیکن انہیں ہر مقام پر ان کی یاد ستاتی تھی جسے انہوں نے انوکھے انداز میں تصاویر میں قید کیا۔شوہر کے بغیر یونان میں سیروتفریح کے دوران ایک موقع پر تو وہ اتنی روہانسی ہوگئیں کہ ایسا لگا کہ وہ رو دیں گی۔ہما کے شوہر آرکیٹیکٹ ہیں اور وہ ایک نجی فرم میں کام کرتے ہیں جب کہ ان کی تصویربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ منگنی کے بعد پوڈاپسٹ پہنچے تو انہوں نے ہما کو یہ یادگار تصویر بھیجی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں