واٹس ایپ میں اب فونٹ بدلنا بھی ممکن ہو گیا

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین چیٹ میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا اکثر افراد کو علم نہیں ہوسکا۔

جی ہاں بیشتر افراد ہوسکتا ہے کہ واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ کے منتظر ہو جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد متعارف کرا دی اجائے گا۔

مگر اسی اثناءمیں اس میسنجر نے خاموشی سے ایک نیا فونٹ اپنے صارفین کے لیے پیش کیا ہے۔

اس نئے فونٹ کو FixedSys کا نام دیا گیا ہے جسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

اگرچہ واٹس ایپ میں چند ماہ پہلے بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو نامی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی تھیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ صارفین کو فونٹ بدلنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

اس فونٹ کو استعمال کرنے کے لیے جملے سے پہلے اور بعد میں تین بار “` یہ ڈالنا ہوگا۔

ہوسکتا ہے آپ کے پاس اب تک یہ اب تک اپ ڈیٹ نہ ہوا تو آئندہ چند روز میں یہ سہولت ضرور مل جائے گی۔

آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔

بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔

اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔

اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔

پنھنجي راءِ لکو