رومن رینز کی معطلی کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے موجودہ دور کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک رومن رینز کی واپسی ہوگئی ہے۔

ایک ماہ تک ٹیلنٹ ویل نیس پروگرام کی خلاف ورزی پر معطل رہنے کے بعد رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای لائیو ایونٹ میں سرپرائز واپسی ہوئی۔

ڈینور میں ہونے والے ایونٹ کے دوران ڈین امبروز نے سیٹھ رولنز کے خلاف ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا دفاع کیا اور آخر میں رولنز نے چیمپئن پر حملہ کیا۔

اس موقع پر رومن رینز اچانک واپس آئے اور سیٹھ رولنز کو سپر مین پنچ اور اسپیئر مار کر ٹائٹل کو اٹھالیا۔

جب ڈین امبروز کی رنگ میں واپسی ہوئی رومن رینز نے بغیر کچھ کہے بیلٹ ان کے حوالے کی اور رنگ سے چلے گئے۔

رومن رینز نے اپنی واپسی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ٹوئیٹ بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا ‘ نیا آغاز، پرانا مقصد”۔

یعنی چوتھی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کرنا ایک بار پھر ان کا مقصد ہے جس کا موقع انہیں اتوار کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ بیٹل گراﺅنڈ میں ڈین امبروز اور سیٹھ رولنز کے ساتھ مقابلے میں ملے گا۔

واضح رہے کہ 21 جون کو ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا تھا جس کی وجہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی قرار دی گئی تھی۔ رومن رینز نے اس پر اپنے ردعمل میں دوستوں اور پرستاروں سے معذرت کی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو