شیمپو کے 13 حیرت انگیز کمالات

شیمپو کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا بلکہ روزمرہ میں بال دھونے کے لیے استعمال بھی کیا ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالوں کی چمک بڑھانے کے ساتھ ساتھ یہ سلوشن کیا کچھ کرسکتا ہے؟

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر شیمپو سے آپ جوتے چمکا سکتے ہیں، گاڑی صاف کرسکتے ہیں اور بہت کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

تو یہاں اس کے ایسے ہی فوائد جانے جو آپ کو دنگ کردیں گے۔

لیدر کے جوتوں اور پرس کو نئی زندگی دیں
اپنے چمڑے یا لیدر کے جوتوں اور پرس کی نئی زندگی کے لیے مہنگے سلوشنز خریدنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ مقدار میں شیمپو اور ایک صاف کپڑا یہ کام کرسکتے ہیں۔ شیمپو کو جوتوں کے خراب حصوں پر لگا کر کپڑے سے رگڑیں تو اس کی صفائی کے ساتھ ساتھ اس کی رنگت میں بھی نئی جان آجائے گی۔ یہ آپ کے جوتوں کو نمک کے داغوں سے بھی تحفظ دے گا۔

منجمد زپ کو ٹھیک کریں
اگر تو آپ کی زپ کسی جگہ پھنس گئی ہے تو اس پر زور لگا توڑنے کی بجائے تھوڑا سا شیمپو روئی پر لگائیں اور زپ پر پھیریں۔ شیمپو زپ کو آسانی سے حرکت دینے میں مددگار ثابت ہوگا اور باقی پھنس جانے والے کچرا اگلی دھلائی میں نکل آئے گا۔

سکڑ جانے والے سویٹر کو دوبارہ ٹھیک کرے
اگر آپ کا پسندیدہ سویٹر سکڑ جائے تو پریشان نہ ہو آپ اسے دوبارہ اصل سائز میں واپس لاسکتے ہیں بس بے بی شیمپو اور گرم پانی کا استعمال کرنا ہوگا۔ سنک کو گرم پانی سے بھریں اور اس میں کچھ مقدار میں بے بی شیمپو ڈالیں اور ہاتھ سے ملالیں۔ اب سویٹر کو پانی میں ڈال دیں اور پندرہ منٹ تک بھگوئے رکھیں۔ اب سویٹر کو نچوڑے بغیر نکالیں اور کسی کنٹینر میں رکھ دیں، اب سنک کو صاف پانی سے بھریں اور سویٹر کو اس میں کچھ دیر کے لیے بھگوئے رکھیں۔ اب سویٹر کو نکال کر ایک تولیے پر رکھیں اور تولیہ اس پر پھیر کر پانی نکالیں۔ اس کے بعد سویٹر کو کسی سپاٹ سطح پر ایک خشک تولیے پر رکھیں اور نرمی سے اسے کھینچیں۔ جب وہ خشک ہوجائے تو اسے مزید کھینچیں اور بس۔

گاڑی کی صفائی
شیمپو میں چکنائی کاٹنے کی طاقت گاڑی پر بھی کام کرتی ہے۔ ایک چوتھائی کپ شیمپو کو پانی کی ایک بالٹی میں ملائیں اور اسفنج سے گاڑی کو صاف کرلیں۔

ضدی نٹ بولٹس کو حرکت دیں
اگر کبھی کوئی نٹ اور بولٹ الگ نہیں ہورہا ہو تو اس پر شیمپو کی کچھ مقدار گرا کر کوشش کریں۔ شیمپو کو کچھ دیر تک جذب ہونے دیں اور اس کے بعد دیکھیں کہ نٹ اور بولٹ کیسے کھلتے ہیں۔

بینڈیج کو بغیر درد کے ہٹائے
عام طور پر کسی زخم سے بینڈیج کو ہٹانا کافی تکلیف دہ عمل ثابت ہوتا ہے، تاہم کچھ مقدار میں شیمپو کو بینڈیج کے اوپر اور ارگرد ملنے کے بعد کچھ دیر جذب ہونے کا انتظار کریں اور پھر بینڈیج کو اتار لیں آپ کو ذرا بھی تکلیف نہیں ہوگی۔

پیروں میں نئی جان ڈالے
اپنے پیروں میں رات کو سوتے وقت شیمپو کی کچھ مقدار سے مالش کریں اور کاٹن کی جرابیں چڑھا لیں۔ صبح جب آپ اٹھیں گے تو پیر ہموار اور ریشمی محسوس ہوں گے۔

شیونگ کریم کا متبادل
اگر تو شیونگ کریم ختم ہوگئی ہو اور گھر سے باہر نکلنے کا دل نہ کر رہا ہو تو صابن کو استعمال نہ کریں بلکہ شیمپو کو ترجیح دیں کیونکہ جلد میں نرمی لانے کے حوالے سے وہ زیادہ بہتر متبادل ہے۔

گندے ہاتھوں کو صاف کریں
صابن کے مقابلے میں کچھ شیمپو ضدی میل یا نہ ہٹنے والے نشانات کو ہاتھوں سے صاف کرنے میں جادوئی کمال دکھاتے ہیں۔ شیمپو واٹر پینٹ کے داغ مٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دیواروں سے ہیئر اسپرے کی صفائی
اگر تو ہیئر اسپرے آپ کے باتھ روم کی دیواروں پر جم گیا ہے یا کسی بچے نے اسے دیواروں پر کردیا ہے تو شیمپو کی کچھ مقدار کو گیلے اسفنج پر ڈالیں اور گندی جگہ کو صاف کرلیں۔

پانی کے نل اور ٹب کو چمکائیں
مہمانوں کی آمد سے قبل ٹب اور نلکوں کو فوری طور پر جگمگانا چاہتے ہیں؟ تو شیمپو کا انتخاب کریں کیونکہ یہ زبردست کام کرتا ہے۔

نازک اشیاءکی صفائی
شیمپو نازک اشیاءکی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے۔ ان پر اس کا ایک قطرہ گرائیں اور صاف کرلیں۔

کنگھوں اور برشز کی صفائی
چکنی جلد آپ کے کنگھوں اور برشز کو توقعات سے زیادہ تیزی سے بھردیتی ہے اور اگر آپ انہیں پرس یا جیب میں رکھتے ہیں تو ان میں مٹی اور گند بھی جمع ہوجاتا ہے۔ انہیں ایک بار پھر نیا بنانے کے لیے شیمپو کا استعمال کریں، پہلے تو اس میں پھنسے بالوں کو نکالیں اور پھر شیمپو کی کچھ مقدار کو اس پر رگڑیں۔ اس کے بعد کسی گلاس میں پانی بھر کر اس میں کچھ مقدار میں شیمپو ملائیں اور کنگھی یا برش کو کچھ منٹ کے لیے اس میں ڈال دیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں۔

پنھنجي راءِ لکو