جسٹن بیبیوں کا نور جہاں کو خراج تحسین

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے کامیاب گانے ’بے بی‘ کو گا کر شہرت حاصل کرنے والی پنجاب سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے پاکستان کی معروف گلوکارہ نور جہاں کو بھی گانے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں اور اس کی مثال یہ دونوں گلوکارائیں ہیں جنہوں نے جسٹن بیبر کے گانے کے بعد گزشتہ سال کوکا کولا کے لیے بھی ایک گانا گایا تھا۔ تعلیم کی کمی کے باوجود ان دونوں گلوکاراوں نے اپنے نئے گانے میں نور جہاں کو خراج تحسین تو پیش کیا ہی تاہم اس گانے کا آغاز سوئیڈن کی گلوکارہ ہیلینا جوسفسن کے گانے ’بروکن اینجل‘ سے کیا۔

اس گانے میں نور جہاں کا گانا ’جدوں ہولی جائی لیندا میرا ناں‘ شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے ایک پھل فروش کی شاندار آواز نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

ان باصلاحیت گلوکاروں کی بہترین آواز سن کر ایک بات تو یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو انہیں مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں