سی وی کی تیاری اور 8 تباہ کن غلطیاں

ملازمت کے حصول کے لیے سی وی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر اس میں غلطیاں کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی ریس سے قبل اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لیں۔

معمولی سی غلطیاں بھی ہائرنگ منیجر کو وہ سی وی پھینکنے کے لیے تیار کردیتی ہیں۔

یہاں سی وی میں کی جانے والی چند تباہ کن غلطیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن سے گریز کرنا چاہیے۔

ٹائپنگ اور گرامر کی غلطیاں
سی وی میں گرامر اور ٹائپنگ کی غلطیاں ہائرنگ منیجر کو ایک چیز بتاتی ہے کہ آپ کو اتنی بھی پروا نہیں کہ اپنی سی وی بنانے کے بعد ایک بار مزید اسے دیکھ لیں، تو وہ اسے پڑھنے کے لیے وقت کیوں ضائع کرے گا؟

عجیب لنکس
کبھی بھی سی وی پر اپنے ٹوئٹر یا انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے لنکس نہ دیں، ماسوائے اگر وہ ملازمت کی ضرورت ہو، ماہرین کے مطابق امیدواروں کے اندر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو قیمتی سمجھنے کا رجحان ہوتا ہے اور وہ انہیں سی وی میں شامل کردیتے ہیں جو انکار کا امکان بڑھا دیتا ہے۔

جھوٹ
کبھی بھی اپنی سی وی میں کوئی جھوٹ شامل نہ کریں، آپ پکڑے جاسکتے ہیں، ابھی یا بعد میں کسی وقت اور ان کا پکڑا جانا یقیناً آپ کو شرمندہ کردے گا۔ اگر تو آپ کے پاس کسی ملازمت کے لیے تجربہ نہیں تو بہتر یہ ہے کہ دیانتداری سے اس بات کو سی وی میں شامل کردیں اور اچھے نتائج کی امید رکھیں۔

تنخواہ کی معلومات
کچھ افراد اپنی سابقہ ملازمتوں کی تنخواہ بھی سی وی میں لکھ دیتے ہیں، یہ معلومات مکمل طورپر غیر ضروری اور غلط پیغام دیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آپ کو کبھی بھی سی وی میں ممکنہ تنخواہ کی خواہش کا اظہار نہیں کرنا چاہیے، یہ دستاویز پیشہ وارانہ تجربے اور صلاحیت کے اظہار کے لیے ہوتی ہے، تنخواہ کا معاملہ انٹرویو کے دوران اٹھایا جاسکتا ہے۔

مضحکہ خیز فونٹس
سی وی کے لیے فینسی فونٹ کا انتخاب نہ کریں، اکثر لوگ سی وی کو اچھا دکھانے کے لیے فینسی فونٹ کا استعمال کرتے ہیں مگر ان کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے اور کمپنی کی انتظامیہ ایسی سی ویز کو پسند نہیں کرتیں۔

مطلوبہ صلاحیت یا تجربے کا ذکر نہ کرنا
یہ تو واضح ہے کہ اگر آپ کی قابلیت طے کردہ معیار کے مطابق نہ ہو تو سی وی کچرے کی ٹوکری میں ہی جائے گی، ہائرنگ منیجرز ایسی سی ویز پر وقت ضائع نہیں کرتے جو مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترتی ہوں، ہوسکتا ہے کہ آپ باصلاحیت ہوں مگر آپ کی سی وی آپ کی حقیقی مضبوطی اور تجربے کے اظہار سے قاصر ہو، جو ناکامی کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

ناقص فارمیٹنگ
سی وی میں تخلیقی صلاحیت کے استعمال کی ضرورت نہیں ماسوائے اگر آپ کسی ڈیزائن انڈسٹری میں اپلائی کررہے ہو، ہر ایک کو سادہ فارمیٹ استعمال کرنا چاہیے، بہت زیادہ پیچیدگی پڑھنے والے کا آپ کے حوالے سے تاثر خراب کرسکتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو