وقوف عرفات آج ہوگا،عازمین حج کی میدان عرفات آمد جاری،ہر طرف لبیک الھمم لبیک کی صدائیں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا،نماز فجر کے بعد عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات روانگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔ نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ عرفات میں دن بھر قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام واپس مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ جہاں نماز مغرب عشاء اکٹھی ادا کی جائے گی۔
رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام کے بعد جحاج کرام 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد عازمیں حج کی واپس مکہ مکرمہ روانگی ہو گی۔دنیا بھر سے پندرہ لاکھ سے زیادہ مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ پہنچے ہیں اس موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ علالت کے سبب اس سال حج کا خطبہ نہیں دے سکیں گے،ان کی جگہ امام حرم صالح بن حمید یہ فریضہ ادا کریں گے۔ عبدالعزیز الشیخ کو مفتی اعظم کا عہدہ 1999 میں سونپا گیا تھا۔ پینتیس برس میں یہ پہلی بار ہے کہ سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ 35سال میں پہلی بار یہ خطبہ نہیں دے سکیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو