چست پتلون پہننے والے نوجوان نہیں پسند، شاہ رخ

بولی وڈ میں کنگ کے نام سے پہنچانے جانے والے شاہ رخ خان کی ڈریسنگ کو ہمیشہ ہی کافی پسند کیا جاتا ہے، چاہے کوئی عام تقریب ہو یا کسی شو کا ریڈ کارپٹ وہ چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو سب سے بہترین اسٹائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں لیکن ایک ایسا فیشن بھی ہے جو شاہ رخ کبھی نہیں کرتے۔

اور وہ ہے چست پتلون کا جسے انگریزی میں (skinny jeans) کہا جاتا ہے، واضح رہے کہ نوجوان لڑکوں میں طویل عرصے سے یہ فیشن ٹرینڈ عام ہے تاہم کنگ خان اسے خاصہ پسند نہیں کرتے۔

فلم فیئر کو دیے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی فلم میں کچھ بھی پہن سکتا ہوں، لیکن اگر کوئی چیز ہے جو مجھے پسند نہیں تو وہ آج کل کے مردوں کا چست پتلون پہننا ہے، جینس کو ہمیشہ ڈھیلا ہونا چاہیے‘۔

شاہ رخ خان نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ ایک زمانے میں رشی کپور کے ملبوسات کے دلدادہ تھے، انہوں نے کہا ’میں فیشن میگزین نہیں دیکھتا، میں نے ایک مرتبہ رشی کپور کے فلم ’بوبی‘ میں پہننے والے سرخ سیوٹ کی نقل کی تھی‘۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اگر انہیں کسی قسم کے ملبوسات پسند ہیں تو وہ ان کی فلم ’جوش‘ میں پیش کیے گئے لباس ہیں۔

شاہ رخ کے مطابق ’میرے لیے فلم جوش فیشن کے لحاظ سے سب سے اوپر ہے، اب اس قسم کے ملبوسات کم بنتے ہیں‘۔ اگر بات کام کے حوالے سے کی جائے تو شاہ رخ اس وقت امتیاز علی کی فلم ’دی رنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

شاہ رخ کی فلم ’رئیس‘ اگلے سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پنھنجي راءِ لکو