امریکی عدالتی نظام نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(آن لائن نیوز اردو پاور) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کا فیصلہ معطل کر کے ملک کو خطرناک صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی سے متعلق عدالتی جنگ میں پے در پے ناکامیوں کے بعد سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ معطل کرنے والے ججز اور عدالتی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹرمپ پہلے صدارتی حکم نامے کو معطل کرنے والے وفاقی جج جیمز رابرٹ پر برسے اور پھر اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دونوں عدالتوں سے ناکامی کے بعد اب وفاقی اپیلز کورٹ نے بھی مسلم ممالک کے شہریوں پر عارضی پابندی کے صدراتی حکم کے حوالے سے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کو برقرار رکھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے ہی باہر آ گئے اور پورے عدالتی نظام کو ہی آڑے ہاتھوں لیا۔

پنھنجي راءِ لکو