وزن کم کرنے کیلیے ورزش کے ساتھ کھانے میں احتیاط ضروری

شکاگو(آن لائن نیوز اردو پاور) سائنس دانوں نے چار ملکوں کے افراد کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ورزش سے موٹاپا اور وزن کم کرنے میں اس وقت تک کوئی خاص مدد نہیں ملتی جب تک کھانے میں احتیاط نہ برتی جائے۔
شکاگو کی لایولا یونیورسٹی میں کیے گئے اس مطالعے میں امریکا کے علاوہ تین مزید ممالک سے رضاکار شریک تھے جن میں ورزش کرنے اور نہ کرنے والے دونوں طرح کے افراد شامل تھے۔ ایک سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ زائد وزن یا موٹاپے کے شکار ایسے افراد جنہوں نے ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے میں احتیاط بھی رکھی، انہوں نے اس مدت میں اپنا وزن اوسطاً 50 پونڈ کم کیا جب کہ کھانے میں احتیاط کے ساتھ سہل پسندی کے عادی لوگوں کے وزن میں نہ تو کوئی خاص کمی ہوئی اور نہ ہی کوئی نمایاں اضافہ۔
سب سے زیادہ تشویش ناک صورتِ حال ان لوگوں کےلیے تھی جو روزانہ پابندی سے خوب ورزش تو کرتے تھے لیکن کھانے پینے میں بھی کوئی احتیاط نہیں کرتے تھے۔ رضاکاروں کے اس گروپ میں ورزش کے باوجود وزن قابو میں نہیں آیا بلکہ اکثر کا وزن پہلے سے 10 پاؤنڈ بڑھ گیا۔

پنھنجي راءِ لکو