آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

میلبورن(آن لائن نیوز اردو پاور) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

پنھنجي راءِ لکو