نیلے بگلے کی مگرمچھ کا بچہ کھاتے حیران کردینے والی ویڈیو

فلوریڈا(آن لائن نیوز اردو پاور) ایک امریکی جھیل میں نیلے بگلے کی ویڈیو نے اس وقت جانوروں کے ماہرین کو حیران کردیا جب بگلے نے مگرمچھ کے ایک بچے کو نوالہ بنایا۔
جنگلی حیات کے فوٹوگرافر اسکاٹ مارٹِن نے یہ ویڈیو بنائی جس میں بگلے کو مگرمچھ کا بچہ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ نیلے بگلے عام طور پر مگرمچھ کے بچے نہیں کھاتے اور ان کی خوراک جھیل کی مچھلیاں اور مینڈک ہوا کرتی ہیں۔
فلوریڈا میں واقع فش اینڈ وائلڈ لائف تحقیقی کمیشن کے فیس بک پیج پر یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میلبورن میں واقع وائرا جھیل میں یہ واقعہ عکس بند کیا گیا ہے۔ اسکاٹ کے مطابق نیلا بگلا 20 منٹ تک مگر مچھ کے بچے سے کھیلتا رہا اور پھر اسے ہڑپ کرگیا۔
فیس بک ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں میں چند ماہرین بھی شامل ہیں اور ان کے مطابق بگلا عموماً چھوٹے مگر مچھ نہیں کھاتا۔ نیلا بگلا چھوٹے چوہوں، ممالیوں، پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کو کھاتا ہے اور یہ فلوریڈا میں عام پایا جاتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو