میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے، شاہد آفریدی

کراچی(آن لائن نیوز اردو پاور) قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی چھوڑنے کا اعلان خود کرنا چاہیے تھا جب کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں اسٹارز اور اسپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے جب کہ پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جب کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں اس میں ملوث کھلاڑیوں کے لیے سزا کی مثال قائم کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

پنھنجي راءِ لکو