لوٹ مار کے نئے طریقے ایجاد کرنا آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے، سعد رفیق

اسلام آباد(آن لائن نیوز اردو پاور) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے نِت نئے طریقے ایجاد کرنا آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے جب کہ دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب آئینہ دیکھ لیں۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کی ترجمانی کی دعویدار زرداری پارٹی نے سندھ کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور 10 سالہ اقتدار میں آصف زرداری نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا جب کہ دوسروں پرالزام سے پہلے زرداری آئینہ دیکھ لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم چوری کی چُوری کھا کر جوان ہونے والوں کو پاکستان لوُٹنے کا موقع نہیں دے گی جب کہ لوٹ مار کے نِت نئے طریقے ایجاد کرنا آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے، دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے زرداری صاحب اپنا احتساب کریں۔

پنھنجي راءِ لکو