کسانوں کی مدد کرنے والا ‘‘روبوٹ‘‘ تیار

اٹلانٹا(آن لائن نیوز اردو پاور) امریکا میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کسانوں کی مدد کرنے والا انوکھا روبوٹ بنایا ہے جو کسی سلوتھ کی طرح جھولتا رہتا ہے اور اسے ’’ٹارزن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
کسی بلند تار یا الگنی پر یہ روبوٹ سسست رفتاری سے سفرکرنے والے جانور سلوتھ کی طرح جھولتا ہوا آگے بڑھتا ہے اور اس دوران یہ سورج سے توانائی حاصل کرتا رہتا ہے اور کسی انسانی مداخلت کے بغیر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ ماہرین نے اسے کچھ اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ یہ مستقبل میں ازخود کئی کام کرسکے گا۔
اسے بنانے والے انجینئر کا کہنا ہےکہ اس سے فصلوں پر دیر تک نظر رکھنے، خراب پودوں کی نشاندہی کرنے اور خشک سالی نوٹ کرنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے یونیورسٹی آف جارجیا کے کھیتوں میں آزمایا جائے گا جو عام حالات میں بہت وقت طلب اور محنت کا کام ہوتا ہے جب کہ روبوٹ میں بعض تبدیلیاں کرکے اس سے بہت سارے کام لیے جاسکتے ہیں۔

لیکن ضروری ہے کہ روبوٹ کے لیے بلندی پر تار لگائے جائیں تاکہ وہ اس کے ذریعے آگے بڑھ سکے۔ ٹارزن کے بازوؤں کے درمیان سینسر لگائے گئے ہیں جو ڈیٹا حاصل کرکے اسے مرکزی نظام تک بھیجتے رہتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو