کنگ خان نے اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا

سان فرانسسکو(آن لائن نیوز اردو پاور) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چینی سپر اسٹار سے متاثر ہو کر اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شریک ہیں جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ سیشن کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے جب کہ ایک سیشن کے دوران ہالی ووڈ فلمساز نے دنیا کے مقبول اسٹار جیکی چن کو بذریعہ ویڈیو کال شامل کیا تو کنگ خان حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور خود کو چینی اسٹار کا بڑا مداح قرار دیا۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے ایک کے بعد ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ جس نے حال میں موجود تمام افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے شاہ رخ چن رکھ لیا ہے اور میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے یہ لمحہ میری زندگی کے لئے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ کا باتھ روم میں چھپ کر رونے کا اعتراف

Follow
SFFILM ✔ @SFFILM
That time @iamsrk met #JackieChan at the #SFFILMFestival
10:11 AM – 16 Apr 2017
325 325 Retweets 363 363 likes
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے خصوصی دعوت پر انٹر نیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کی۔

پنھنجي راءِ لکو