ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(آن لائن نیوز اردوپاور) اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
آن لائن نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت جڑواں شہروں، لاہور، قصور، اٹک اور جہلم سمیت خیبرپختونخوا میں سوات، چترال، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بعض مقامات پر کچے ماکانات گنے کی اطلاعات ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو