مشکل ترین الفاظ کو فوراً اُلٹا پڑھنے والی غیرمعمولی بچی

واشنگٹن(آن لائن نیوزاردو پاور) اگرچہ کسی بھی لفظ کو الٹا پڑھنا ممکن تو ہے لیکن فوری طور پر اسے ادا کرنے کا فن ہر کسی کو عطا نہیں ہوتا لیکن اب ایک 10 سالہ بچی نے اپنی اس صلاحیت سے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
امریکا کی رہائشی 10 سالہ بچی کونسٹانس بیلے کم عمری سے ہی مشکل ترین الفاظ کو الٹا پڑھ سکتی ہے۔ اس کے والد نے بچی کو الٹے الفاظ پڑھتے دیکھا جس پر وہ بھی حیران رہ گئے۔ بچی کے والد نے جب اس کا الٹے الفاظ پڑھنے کا ایک سادہ ٹیسٹ لیا تو اس نے پھرتی اور درستگی سے وہ الفاظ الٹے ہی ادا کیے۔
بچی ہاسپٹل اور ہیلی کاپٹر سمیت چاکلیٹ جیسے مشکل الفاظ بھی الٹے پڑھنے میں مہارت رکھتی ہے اور اس کا کہنا ہےکہ وہ جو بھی لفظ ادا کرتی ہے انہیں ذہن میں الٹا پڑھ کر یاد کرلیتی ہے اور وہ اس کے حافظے کا حصہ بن جاتا ہے جب کہ اسی مشق سے وہ الفاظ کو پلٹا کر پڑھنے کے قابل ہوئی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو