چیمپئنز ٹرافی : قومی اسکواڈ نے لندن میں ڈیرے ڈال دیے

لاہور(آن لائن نیوزاردو پاور) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ لندن پہنچ گیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور شاداب خان اور دیگر ٹیم آفیشلز لندن پہنچ گئے ہیں، گزشتہ شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، عماد وسیم، جیند خان، فہیم اشرف اور فخر زمان نے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، نجی مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جمعرات کو روانہ ہوں گے۔
قومی اسکواڈ کا کیمپ 18 مئی سے برمنگھم میں شروع ہو گا، گرین شرٹس 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گے جبکہ 28 مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہو گا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کےساتھ میچز ہوں گے۔

پنھنجي راءِ لکو