بھارتی جج نے کلبھوشن معاملہ عالمی عدالت میں لے جانا حماقت قرار دے دیا

نئی دلی(آن لائن نیوزاردو پاور) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کلبھوشن یادو کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بھی آئی سی جے جانے کا موقع فراہم کردیا ہے۔
بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی کو روکنے کے لئے عالمی انصاف عدالت سے حکم امتناعی تو حاصل کرلیا لیکن اب اسے اپنے ہی قانونی ماہرین کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے آئی سی جے کا دروازہ کھٹکھٹانے کو بھارتی حکومت کی حماقت قرار دے دیا ہے۔
مارکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے صرف ایک شخص کی جان بچانے کےلئے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ساتھ ہی پاکستان کے لئے متعدد دروازے کھول دیئے ہیں۔ اگر پاکستان مسئلہ کشمیر سمت دیگر مسائل کو بھی عالمی عدالت میں لے گیا تو پھر عالمی عدالت کے دائرہ اختیار پر بھارت کا اعتراض کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
Markandey Katju
on Friday
Serious mistake for India to go to ICJ
People are gloating over India’s victory before the International Court of Justice regarding Kulbhushan Jadhav.
My own opinion is that it was a serious mistake for India to go to the ICJ on this issue, as we have played into Pakistan’s hands, and given it a handle to open up many other issues . In fact that is why it seems that Pakistan did not seriously object to the jurisdiction of ICJ.
Now it is certain that Pakistan will approach the…
See More
4.1K
712
977
سابق جج نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار پر پاکستان نے بہت ہی معمولی سا اعتراض کیا کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ اب بھارت کے خلاف ہر تنازعے کو عالمی عدالت میں اٹھایا جاسکے گا اب یقیناً پاکستان بہت خوش ہوگا کیوں کہ اب دوطرفہ تنازعات عالمی عدالت میں جائیں گے اوربھارت مشکل میں پڑجائے گا، ہم پاکستان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں بھارت نے اپنی ایک غلطی سے خود پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو